نوشہروفیروز‘ پولیس کا روپوش، منشیات فروش ،سمت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ، پانچ ملزمان گرفتار

اتوار 1 اگست 2021 14:50

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) نواحی علاقوں میں پولیس کا روپوش، منشیات فروش ،سمت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری، پانچ ملزمان گرفتار، اسلحہ منشیات برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ دریا خان مری پولیس نے دوران گشت قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،عمران چانڈیو کے قبضے سے پسٹل 5 رائونڈس برآمد کرکے، آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،ابڑان پولیس نے کاروائی کرکے، قتل کے مقدمہ میں روپوش ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سلیمان انڑ کے قبضے سے شاٹ گن 5 کارتوسز برآمد کرکے، آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،مورو پولیس نے دوران انٹروگیشن قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا،آذان کورائی کی نشاندہی پر پسٹل بمع مئگزین برآمد کرکے، آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،بھریاروڈ پولیس نے کاروائی کرکے، منشیات فروش کو ہیروئین سمیت گرفتار کرلیا،وقار مغل کے قبضے سے 32 پڑیاں ہیروئن برآمد کرکے، نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،خانواہن پولیس نے کاروائی کرکے، منشیات فروش کو شراب سمیت گرفتار کرلیا،مظھر جتیال کے قبضے سے 03 بوتلیں شراب برآمد کرکے، منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔