اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملے کی تحقیقات میں مدد کریں گے، امریکا

امریکی وزیرخارجہ کا اسرائیلی ہم منصب کو فون، مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر بھی اتفاق

اتوار 1 اگست 2021 14:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) امریکا نے عمان کے ساحلوں کے قریب ایک اسرائیلی آئل ٹینکر پر کیے گئے ہلاکت خیز حملے کی تحقیقات میں مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چند روز قبل اس آئل ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں اس کے عملے کے دو ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔ اسرائیل نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔ اس واقعے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ کیا۔ دونوں رہنمائوں نے حقائق سامنے لانے کے لیے تحقیقات میں تعاون کرنے اور مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔