راولپنڈی، تیز رفتار واٹر ٹینکر کی گاڑیوں کو ٹکر،چار افراد زخمی، کئی گاڑیاں تباہ

اتوار 1 اگست 2021 17:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) راولپنڈی کی ایئر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کے گاڑیوں کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار واٹر ٹینکر کی گلی میں کھڑی گاڑیوں سے ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واٹر ٹینکر گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد ٹرانسفارمر سے بھی جا ٹکرایا۔ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں ٹینکر ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :