رابطہ سڑکوں کی تعمیر دیہی علاقوں میں ترقی کا مظہر ہے اور پی پی پی سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، سردار خالد احمد خان لونڈ

اتوار 1 اگست 2021 19:25

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی سردار خالد احمد خان لونڈ نے کہا ہے کہ رابطہ سڑکوں کی تعمیر دیہی علاقوں میں ترقی کا مظہر ہے اور پی پی پی سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو سہولیات میسر ہوں اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب پورا ہو ،وہ جروار یارولونڈ روڈ کی تعمیر کے موقع پر ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ میرپور ماتھیلو ،ڈہرکی اور اوباوڑو میں کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور کئی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے جب دیگر ترقیاتی منصوبے شروع بھی کئے جا رہے ہیں، ہمارے عملے کام دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں ہیں کیونکہ ہم کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ، جروار،یارولونڈ سڑک کی تعمیر علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ آج پورا ہوا اسی طرح دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے ہو رہے ہیں ، سندھ حکومت وسائل کے مطابق ترقیاتی کاموں پر توجہ دے رہی ہے جبکہ ہمیں وفاقی حکومت کی جانب سے کوئی فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے ہیں ، اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپور ماتھیلو میر شہباز احمد خان لونڈ، میر سردار خان لونڈ ، میر نور محمد خان لونڈ اور دیگر بھی موجود تھے۔