Live Updates

ٹ* قومی وطن پارٹی پی کے 56کے چیئر مین جاوید حسین خان اور پی کے 57کے چیئر مین یحٰی جان مہمند کی قیادت میں یونین کونسل ہری چند چوک میں قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا

اتوار 1 اگست 2021 19:50

ٹ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) قومی وطن پارٹی پی کے 56کے چیئر مین جاوید حسین خان اور پی کے 57کے چیئر مین یحٰی جان مہمند کی قیادت میں یونین کونسل ہری چند چوک میں قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا منعقد ہو ا۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے مقامی قائدین، پارٹی کارکن اور علاقے کے مشران کثیر تعداد میں موجود تھے۔

احتجاجی دھرنا سے قومی وطن پارٹی پی کے 56کے چیئر مین جاوید حسین خان اور پی کے 57کے چیئر مین یحٰی جان مہمندنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے تحریک انصاف کی حکومت نے بلند و بانگ وعدے کئے لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود وہ وعدے ایفا نہ کر سکی ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ ضرورت سے زیادہ اور سستی بجلی پیدا کرنے کے باوجود ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے اور سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ پختون دھرتی پر کی جارہی ہے جو مزید کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان حالات میں اب پختونوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ آئندہ نسلوں کو بھی اسی طرح محروم رکھنا چاہتے ہیں یا ان کے حقوق کیلئے آج سے جدوجہد شروع کرکے ان کو متحد کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کا بجلی کی مد میںفاٹا کے بشمول کل 2400میگا واٹ خرچ ہے جبکہ خیبر پختون خوا موجودہ وقت میں اپنے منصوبوں سے 3000سے زائد میگا واٹ بجلی پیدا کررہی ہے لیکن خیبر پختون خوا کے عوام پر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بھاری بجلی لوڈ شیڈنگ مسلط کردی گئی ہے جو کہ نا انصافی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ صوبے میںبا لعموم اور چارسدہ اور اس کے نواحی علاقوں میں بالخصوص غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہائیڈروبجلی پیدا کرنے کے باوجود صوبہ کو اندھیروں میں دھکیلنا انتہائی افسوناک ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی خطے میں پختونوں کے حقوق کیلئے کوشاں ہے اور پختونوں کا اتحاد ،خوشحالی اور ترقی ہمارا نصب العین ہے۔انھوں نے تمام جمہوریت پسند،قوم پرست ،ترقی پسند اور محب وطن قوتوں سے اپیل کی کہ وہ قومی وطن پارٹی کے ہاتھ مضبوط کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات