mولیمز سسٹرز کی زندگی پر فلم ’’کنگ رچرڈ‘‘ کا ٹریلر جاری

اتوار 1 اگست 2021 19:50

[لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) ٹینس اسٹار ولیمز سسٹرز کی زندگی پر ہالی وڈ فلم کنگ رچرڈ کا نیا ٹریلر پرستاروں کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کہانی گھومے گی سرینا اور وینس کے والد رچرڈ کے گرد اور ول اسمتھ اس کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ کس طرح ولیمز سسٹرز کے والد نے بیٹیوں کو ٹینس کی شہزادی بنانے کے لیے تگ و دو کی، یہی اس تخلیق کا خاصہ ہے۔ ہالی ووڈ کی یہ جذباتی فلم اٹھارہ نومبر کو پیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :