2فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میںاضافہ، مزید 80 سے زائد وارداتیں،چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

اتوار 1 اگست 2021 19:50

Vفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) شہر اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میںاضافہ، مزید 80 سے زائد وارداتیں،چوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان، سرراہ مسلح افراد نے نہتے شہریوں سے بھاری مال وزر لوٹ لیا، چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں، مویشی وقیمتی سامان چرا لیا۔ آن لا ئن کے مطابق سمن آباد ناولٹی پل الله والا چوک پر علی حمزہ سے ڈاکوئوں نے نقدی 8ہزار وموبائل فون چھین لیا، جھمرہ والا پل پر آصف سے نقدی وموبائل فون لوٹ لیا گیا، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے قریب شفیق، جڑانوالہ میں مزمل، کھرڑیانوالہ میں زوہیب، ٹھٹھہ پل کے قریب زوہیب، بلال روڈ پر زین العابدین، 66فٹا بازار میں سجاد، جھمرہ والا پل میں آصف، نیو کینال روڈ پر عثمان، جیل روڈ پر رضوان، ریل بازار فیصل بنک کے قریب جاوید سے بھاری مالیت کی نقدی وقیمتی سامان لوٹ لیا گیا، جڑانوالہ روڈ کھرڑیانوالہ میں عابد سے نقدی چھین لی گئی، سٹی سمندری میں احمد کو لوٹ لیا گیا، گلستان کالونی میں نعیم، منصور آباد میں صفدر، جوالانگر میں عمر، جھمرہ میں فضل، اشفاق مل کے قریب عبدالله سے موٹرسائیکل، نقدی وغیرہ لوٹ لی گئی، خانوآنہ میں خالد، بلوچنی میں راحیل، ننکانہ روڈ پر ظفر، جھمرہ تھانہ کے سامنے رضا، 115 ج ب میں احتشام، ملت ٹائون میں ریحان، نشاط آباد میں 53چک سے علی، سمندری میں نوید کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا، چوروں نے جھمرہ میں منظور، نصیر آباد میں ذیشان، سمندری میں لیاقت، گارڈن محلہ میں اظہر، کھرڑیانوالہ سے سلیمان، موٹروے سٹی نشاط آباد میں ارشد، گارڈن محلہ میں فہیم، بٹالہ کالونی میں وسیم، لاری اڈا میں شاہد، پیپلز کالونی میں حمزہ، کبوتراں والا چوک میں آصف، غوثیہ کالونی میں احمد، تھانہ کھرڑیانوالہ میں شبیر، 206 رب میں سرور، 226 رب میں نعیم، سول ہسپتال میں حمزہ، چباں روڈ پر عمران، جڑانوالہ میں صدر پاک محلہ محمود آباد میں انتظار، نشاط آباد میں نجیب الله، نڑوالا میں قاسم، گلبرگ میں آصف، لاری اڈا میں احمد، مدینہ پارک میں ذیشان، شہباز شریف پارک، سمانہ پل سٹاپ پر حماد، مدینہ آباد میں عامر، ملت ٹائون میں ندیم عباس، مکوآنہ میں سنی، گرین ٹائون میں انیس کی گاڑیاں نامعلوم چور لے گئے۔

(جاری ہے)

*** 01-08-21/--36 #h# -فیصل آباد،مشکوک کار سواروں کی ناکہ پر روکنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ، اہلکار معجزانہ محفوظ، زد میں آ کر راہگیر بچہ زخمی #/h# فیصل آباد(آن لائن)مشکوک کار سواروں کی ناکہ پر روکنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ، اہلکار معجزانہ محفوظ، زد میں آ کر راہگیر بچہ زخمی‘ تھانہ گڑھ کے چک 455 گ ب میں پولیس پارٹی نے ناکہ پر مشکوک کار سوار نمبری اے جی کے 761 ٹیوٹا کرولا کو روکنے کی کوشش کی تو کار میں سوار ملزمان ثاقب، جاوید وغیرہ نے پولیس کی گاڑی نمبری ایف ایس 1272 کو ٹکر مار دی اور اسلحہ نکال کر پولیس پارٹی پر سیدھی جان لیوا فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کمسن علی زخمی ہو گیا، پولیس نے ملوث 4 ملزمان کیخلاف ایس ایچ او گڑھ کاشف کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔