&عمران خان نے ٹرمپ کی ثالثی قبول کر کے مقبوضہ کشمیر انڈیا کے حوالے کر دیا،چوہدری برجیس طاہر

اتوار 1 اگست 2021 19:50

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) کشمیر میں ریفرنڈم کی باتیں کرکے جمہوریت کے پودے کو نقصان پہنچایا گیااور دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی،سابق وافاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے حلقہ این ای117کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کشمیر میں ریفرنڈم کی باتیں کرکے جمہوریت کے پودے کو نقصان پہنچایا اور دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، عوام یہ اچھی طرح سمجھتی ہے کہ کشمیر کے بارے میں جو موقف میاں نواز شریف نے پیش کیا تھا وہ درست ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹرمپ کی ثالثی قبول کر کے مقبوضہ کشمیر انڈیا کے حوالے کر دیا، اب پاکستان کو سنبھل سنبھل کر چلنا ہو گا کیونکہ افغانستان میں سول وار بڑھ رہی ہے جو پاکستان کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،اس حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ اعداد وشمار کی ہیرا پھیری ہے یہ بجٹ خواہشات اور جھوٹ پر مبنی ہے،مسلم لیگ (ن)کے دور میں جب پیٹرول کی قیمت 70 روپے فی لیٹر تھی تب اسد عمر نے کہا تھا کہ ہم پیٹرول 46 روپے فی لیٹر تک لائیں گے لیکن اس کے برعکس پیٹرول کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ کیا گیا،بجٹ کے بعد سے تین بجٹ پیش کر دئے گئے ہیں،عوامی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،اگر آزاد کشمیر میں الیکشن غیر جانبدارانہ ہوتے تو مسلم لیگ (ن )بھاری اکثریت سے کامیاب ہوتی جو ڈرامہ حکومت نے گلگت بلتستان میں رچایا تھا وہی ڈرامہ آزاد کشمیر میں بھی دہرایا گیا ہے عمران خان نے آزاد کشمیر میں جا کر کہا ہے کہ ہم ریفرنڈم کروائیں گے جبکہ آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی ضرورت نہیں ہے ،آزاد کشمیر اور جموں کشمیر دونوں ریاستوں میں ریفرنڈم کی ضرورت ہے، اس طرح کی باتوں سے عالمی سطح پر ہماری جگ ہنسائی ہوتی ہے،اس طرح کی باتوں نے جمہوریت کے پودے کو نقصان پہنچایا ہے،وہ سانگلہ ہل آمد کے موقع پر گفتگو کرہے تھی