ئ*لاہور، پیٹرو لیم منصوعا ت میں آ ئے روز اضا فہ بد تر ین عوام د شمنی ہی: سلیم ر ضا

اتوار 1 اگست 2021 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پیٹرو لیم منصوعا ت میں آ ئے روز اضا فہ بد تر ین عوام د شمنی ہے، پٹرولیم ڈویژن اور حکمرانوں کی طرف سے قوم کے ساتھ نفسیاتی کھیل کھیلا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے، سلیکٹڈعمران خان قوم کو بتائیں پیٹرول اور بجلی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی چور کون ہی ۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پٹرول میں ایک روپے اور چند پیسے کا اضافہ کھانے پینے کی اشیا میں ہزاروں روپے مہنگائی کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے،پٹرول کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافہ مسترد کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے نااہل حکمران اقتدار سے قبل اپنی تقریروں میں بلندوبانگ دعوے کرتے تھے کہ ہم اقتدار میں آ کر تیل کی قیمت 45روپے فی لیٹر تک لے آئیں گے لیکن صورتحال آج بلکل مختلف ہے۔

انہوںنے کہاکہ مسلسل بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نے تجارت، صنعت اور ملک کے سارے معاشی ڈھانچے کو تبدیل کردیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان برپا ہوچکا ہے ۔ عمران خان سے ملکی حالا ت کنٹرو ل نہیں ہو رہے اگر یہ مز ید بر سراقتدار رہاتو ملک کا بیڑہ غر ق کر دے گا عوام اس نااہل حکومت کے خا تمے کیلئے مسلم لیگ(ن) اور پی ڈی ایم کی جدو جہد میں شریک ہوں۔