ٖپولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزم گرفتار کر لئے،گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10 کلو افیون برآمد

اتوار 1 اگست 2021 19:50

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) مانانوالہ پولیس نے جی ٹی روڈ پر گشت کے دوران مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش گاڑی نہ رکنے پر پولیس نے تعاقب کرکے گاڑی کو گھیرا ڈال کر پکڑ لیا 2 ملزم گرفتار دو فرار ہونے میں کامیاب گاڑی سے جامعہ تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کی 10 کلو افیون برآمد زیر حراست ملزمان بین الا صوبائی سطح پر منشیات سمگلنگ کے دھندے میں ملوث تھے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ پولیس وین بسلسلہ گشت ویلکم گیٹ جی ٹی روڈ پر بسلسلہ گشت موجود تھی ایک مشکوک کار نمبری 118 ایل ای ڈی جو مانانوالہ کی جانب سے آئی جسکو رکنے کا اشارہ کیا مکر ڈرائیور نے مزکورہ گاڑی روکنے کی بجائے دوڑا دی جو جی ٹی روڈ پر بشیر ماڈل فارم پر رکی تو دو افراد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دو ملزمان شفیق ولد رفیق۔

(جاری ہے)

بابر ولد منظور قوم پٹھان ساکنان گھلوٹیاں کو گرفتار کرلیا گاڑی کی جامعہ تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے اعلی کوالٹی کی 10 کلو افیون برآمد کرلی پولیس نے زیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان بین الا صوبائی سطح پر منشیات سمگلنگ کے دھندے میں ملوث تھے ۔