|فیصل آباد،ٹریفک حادثات کے دوران ماں بیٹی سمیت 3افراد جاں بحق

اتوار 1 اگست 2021 19:50

Dفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) ٹریفک حادثات کے دوران ماں بیٹی سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثات کے مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ پہلا حادثہ فیصل آباد ستیانہ روڈ پر 32سٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں پر ستیانہ کا رہائشی اللہ دتہ اپنی عزیزاں 50سالہ ارشاد بی بی زوجہ بشارت اور سولہ سالہ خضراء بی بی دختر بشارت کے ہمراہ موٹرسائیکل پرشہر کی طرف آرہا تھا کہ جب وہ 32سٹاپ کے قریب پہنچا تو تیزرفتار ہائی ایس ویگن نمبری 8711/MLFنے ٹکر ماردی تو موٹرسائیکل سوار تینوں سڑک پر گرپڑے اور موٹرسائیکل سوار 50سالہ ارشاد بی بی اور اسکی 16سالہ بیٹی خضراء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگئیں جبکہ ریسکیو 1122نے شدید زخمی اللہ دتہ ولد حسن محمد کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ دوسرا حادثہ علی پور بنگلہ جنڈیالہ روڈ پر پیش آیا جہاں پر تیزرفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوعمر لڑکا بری طرح زخمی ہوگیا ریسکیو ٹیم زخمی کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد لا رہی تھی کہ وہ مکوآنہ کے قریب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا تاہم پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر حادثات کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔