حاجی ظفراقبال کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے : ملک فیاض

اتوار 1 اگست 2021 19:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) سابق چیئرمین ذکوة کمیٹی قائداعظم کالونی ملک فیاض نے کہا ہے کہ حاجی ظفراقبال کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے گزشتہ الیکشن کی طرح ایک بار پھر کینٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں انہیں کامیابی نصیب ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرامیدوار برائے ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ5حاجی طفراقبال کے اعزازمیں دیے گئے پرتکلف عشائیے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حاجی ظفراقبال نے علاقے کے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے عوام کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہیں اور لوگوں کے مسائل حل کرتے رہتے ہیں ۔