ةافسران حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنرحیدر آباد

اتوار 1 اگست 2021 19:55

[حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو اور ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ نے سندھ حکومت کی جانب سے کورنا وائرس کی چوتھی لہر میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد نافذ کیے جانیوالے لاک ڈائون اور جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ افسران کی جانب سے حیدرآباد میں کیے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی سی حیدرآباد نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سندہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ وائرس کے پہیلائو کو روکا جا سکے ڈی سی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد نے برکت بھائی ٹینس ہال قاسم آباد میں قائم عارضی ویکسی نیشن سینٹر کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود افسران سے ویکسی نیشن کے عمل کے حوالے سے معلومات بھی لی ۔

(جاری ہے)

مختیار قاسم آباد ماجد علی خاصخیلی اور دیگر افسران اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں حیدر چوک، گل سینٹر، ٹھنڈی سڑک، آٹو بھان روڈ، پونے 7 چوک، بھٹائی چوک, گدو چوک، علمدار چوک، سمیت شہر بھر کا دورہ کیا انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کے وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور ماسک استعمال لازمی بنائیں کیوں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

متعلقہ عنوان :