Live Updates

سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ان کے حواری سندھ کو فتح کرنے کی بات دماغ سے نکا ل دیں، ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی

اتوار 1 اگست 2021 22:00

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2021ء) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور ان کے حواری سندھ کو فتح کرنے کی بات دماغ سے نکا ل دیں پی ٹی آئی کی حکومت اس مینڈک کی مثال ہے جو اپنے ہی منہ میں ہوا بھرکر طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی پھٹ گیاتھا،سندھ سمیت پورے پاکستان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دختر مشرق شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن اور وژن والے کسی قول وفعل تضاد رکھنے والوں کو برداشت نہیں کرتے ہیں نہ کریں گے۔

جناح کالونی میں اصغر جکھڑ کے انتقال پر ان کے ورثا سے تعزیت کے بعدبیورو چیف این این آئی صوفی اسحق سومرو سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک و قوم ترقی کی پٹڑی پر گامزن تھا ہر اشیا سستی تھی معیشت کا پہیہ رواں دواں تھاجسے نیازی حکومت نے جام کردیا ہے مزدور طبقہ خودکشی کرنے پر مجبور ہے ۔

(جاری ہے)

پٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے یومیہ ضروریہ اشیا کے دام بھی فلک کو چھورہے ہیں اور مہنگائی کا نیازی سمندرمحنت کش طبقے کو نگل رہا ہے اور اقتدار کے مزے لوٹنے والے تر آئی ایم ایف کی آشیرباد پر امیر سے امیر اور غریب کاخون چوس کرسب ٹھیک ہے کا راگ الاپ کر سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں جس کی کبھی تعبیر نہیں ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات