کورونا وائرس کی چوتھی لہر ، یومیہ 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 2 اگست 2021 10:45

کورونا وائرس کی چوتھی لہر ، یومیہ 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 اگست 2021ء) : ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔ کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 39 ہزار 695 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 57 ہزار 735، سندھ میں 3 لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، بلوچستان میں 30 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212، اسلام آباد میں 88 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 8 ہزار 532 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 414 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 43 ہزار 20 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 67، سندھ میں 6 ہزار 21، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 468، اسلام آباد میں 803، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 628 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔دوسری جانب ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 86 ہزار 196 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 65 لاکھ 3 ہزار 987 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔