ٹرمپ کے مالی معاملات پر پھر سوالات اٹھنے لگے

الیکشن ہارنے کے بعد ٹرمپ کی جانب سے 62ملین کی فنڈ ریزنگ، خرچ صرف تین ملین ڈالرز کیے،رپورٹ

پیر 2 اگست 2021 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مالی معاملات پر پھر سوالات اٹھنے لگے۔ الیکشن ہارنے کے بعد ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے گئے فنڈریزنگ کمیٹیوں نے جون 2021 تک 62 ملین ڈالرز جمع کیے لیکن خرچ صرف 3 ملین ڈالرز کیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الیکشن ہارنے کے بعد ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے گئے فنڈریزنگ کمیٹیوں نے جون 2021 تک 62 ملین ڈالرز جمع کیے لیکن خرچ صرف 3 ملین ڈالرز کیے۔خرچ ہونے والی رقم بھی ٹرمپ کے حامی ریسرچ سینٹر اور انتظامات کے نام پر ٹرمپ کے اپنے ہوٹلز کو ہی دی گئی ہیں۔