Live Updates

سونامی سرکاری کی مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں سے غریبوں کی زندگی تباہی کے دہانے پہنچ چکی ہے۔ حاجی خالق سولنگی

Imran Malik عمران ملک پیر 2 اگست 2021 13:14

سونامی سرکاری کی مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں سے غریبوں کی زندگی ..
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) پیپلزپارٹی سٹی روہڑی کے جنرل سیکریٹری حاجی عبدالخالق سولنگی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ایل پی کی قیمتوں میں ایک بار اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور عوام دشمن فیصلہ قراردیا ہے حاجی عبدالخالق سولنگی نے روہڑی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کی جانب سے بجٹ کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک کی غریب عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں دھکیلنا ہے حکومتی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک بھرمیں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے اور ملک کا غریب طبقہ روزبروز بے روزگار اور مہنگائی کی زد میں آکر پریشان ہے حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل اور اسکی ناکام بدانتظامی اورنااہلی کے کارنامے آج ہرزباں پر حکومت گو عمراں نیازی گو کے نعرے بلند ہورہے ہیں حاجی عبدالخالق سولنگی کا کہنا تھا کہ نیازی کی حکومت جلد ختم ہونے والی ہے اورآئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی جو ملک بھرمیں روزگار اور مہنگائی کا خاتمہ کریگی اس موقع پر ذیشان بھٹو،جاوید تھیم،علی رضا سولنگی ودیگر بھی موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات