کندھ کوٹ کی بجارانی فورم کمیونٹی کے عہدیداراں نے میمبر سندھ بار کائونسل ائڈوکیٹ عبدالغنی بجارانی پر قاتلہ حملے کی شدید لفظوں میں مذمت کی ، 72 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ، ظریت بجارانی

Hazoor Bux حضور بخش منگی پیر 2 اگست 2021 13:17

کندھ کوٹ کی بجارانی فورم کمیونٹی کے عہدیداراں نے میمبر  سندھ بار کائونسل ..
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) دو روز قبل میمبر سندھ بار کائونسل ائڈوکیٹ عبدالغنی بجارانی پر گڈو شہر میں ملزم ظھور لاڑک نے گاڑی پر قاتلہ حملہ کیا جس پر بجارانی فورم کمیونٹی کے رہنما ظریت بجارانی ، اصغر بجارانی ، اعجاز بجارانی ، غلام اکبر بجارانی ، صابر بجارانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واقعہ کی شدید لفظوں میں مذمت کی اور انہوں پولیس کو ملزم کی گرفتاری کیلئے 72 گھنٹے کا الٹیمیٹم دے دیا ، رہنماوں نے کہا کہ ملزم ظھور لاڑک پر گڈو تھانہ میں مقدمہ درج ہے مگر پولیس نے تاحال تک گرفتار نہیں کیا انہوں کہا 72 گھنٹوں میں اگر ملزم گرفتار نہیں کیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی گھنٹا گھر سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی اور دھرنے دیئے جائیں گے ، واضع رہے کہ ائدوکیٹ کے موکل کا کیس جیتنے پر مخالف ظھور لاڑک نے قانون دان پر حملہ کیا تھا۔