ضلع چمن کلی سنزلہ کاریز میں جمعیت علماء اسلام سے سینکڑوں کارکن مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

Hazrat ali attar حضرت علی عطار پیر 2 اگست 2021 13:34

ضلع چمن کلی سنزلہ کاریز میں جمعیت علماء اسلام سے سینکڑوں کارکن مستعفی ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) تفصیلات کے مطابق ضلع چمن کلی سنزلہ کاریز میں قبائلی  رہنما حاجی عبدالستار حاجی ضیاءالدین جانگیر خان محمد علی کے قیادت میں سینکڑوں افراد نے جمعیت علماءاسلام سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا .

(جاری ہے)

شمولیتی پروگرام سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچگزئی  نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پشتون قوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پشتون قوم کا ساتھ دیا اصغر خان نے مزید کہا کہ ضلع چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے کار گردگی عوام کے سامنے  ہیں ہم نے بلا رنگ نسل ضلع چمن کے عوام کی خدمت کئے اور ہمیشہ کرتے رہینگے اصغر خان اچگزئی نے عوامی نیشنل پارٹی میں نئے شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد پیش کیا .

جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہونے والے قبائلی رہنماوں نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی سے مایوس ہوئے اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچگزئی کی کارگردگی سے متاثر ہوکر شمولیت کا اعلان کیا جنہوں نے سب سے پہلے چمن کو ضلع کا درجہ دیا اور شہر بھر میں دوسو کے قریب ٹیوب ویلز سپورٹس کمپلیکس لائبریریز گریڈ اسٹیشن و دیگر ترقیاتی منصوبے لائے جوکہ ستر سالوں میں دوسرے پارٹیاں نہ لاسکے

متعلقہ عنوان :