لاکھوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک ناقص میٹریل کے استعمال بارش کے باعث درمیان سے بیٹھ گئی۔ اور اس میں کئی فٹ گہرا شگاف پڑ گیا۔ کسی بھی وقت حادثہ کا خدشہ۔ میونسپل کمیٹی کی جانب سے پبلک ہیلتھ کے بوسیدہ سیوریج سسٹم کے ناکارہ ہونے کا الزام ۔

Rana Yasir Jami رانا یاسر جامی پیر 2 اگست 2021 14:26

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) بچیانہ روڈ پر اچانک سڑک میں 100فٹ سے بڑا شگاف  پڑ گیا۔  سڑک کے درمیان پڑنے والا گڑھا کسی بھی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتا ہے ۔ سڑک کے درمیان گڑھا پڑنے سے شہریوں میں خوف و حراس جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سڑک کو  چند ماہ قبل بابا گورونانک کے 550 جنن دن کے موقع پر  وفاقی وزیر نارکوٹیکس  برگیڈئیر اعجاز احمد شاہ کی خصوصی کاوشوں سے تعمیر کی گیا تھا۔

  اس حوالے سے تحصیل آفیسر ایم او آئی کا کہنا تھا کہ اس سڑک میں پبلک ہیلتھ کے سیوریج سسٹم کی لائنوں کی وجہ سے یہ سڑک درمیان میں بیٹھ گئی ہے ۔ اور محکمہ پبلک ہیلتھ اسکا ذمہ دار ہے۔ اس حوالے سے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر  مصور احمد خان نیازی سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکی انکوائری کروائی جائے اور  اس میں ملوث  ذمہ داروں کا تعین کر فنڈز کے ضیاع کے مرتکب اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :