حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا سلسلہ جاری ہے

Rana Yasir Jami رانا یاسر جامی پیر 2 اگست 2021 14:29

حکومت پاکستان کے احکامات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ..
ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) ڈپٹی کمشنر ننکانہ مصور احمد خان نیازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ بلال افتخار  نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ڈی سی پارک میں  پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق صاف سرسبز اور محفوظ پاکستان مہم کے تحت ضلع بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ تمام ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مشترکہ تعاون کو یقینی بنائے گی۔ ماحول کو صاف اور خوشگوار بنانے کے لیے پودے لگانا انتہائی ضروری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس تھانہ جات، پولیس دفاتر اور پولیس لائن میں شجرکاری کو فروغ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

پرائم منسٹر آف پاکستان کے ویژن کے مطابق ضلعی پولیس کلین اینڈ گرین پاکستان مہم پر دل و جاں سے ورک کرے گی اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر ڈیپارٹمنس کا تعاون بھی حاصل کیا جائیگا ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام شہری ماحول کو صاف اور خوشگوار بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی اس  شجرکاری مہم میں حصہ لیں کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔

اس موقع پر چیف آفیسر ساجد مشرف، ضلعی انتظامیہ کے افسران و ملازمین، انجمن تاجران، میڈیا اور سول سوسائٹی کے لوگ موجود تھے۔ وریں اثناء ڈی پی او بلال افتخار نے ٹیم سرعام کے مشترکہ تعاون سے ڈی پی او آفس میں بھی پودا لگایا اور ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی۔