کورونا کی بھارتی قسم کی تباہ کاریاں، انڈونیشیا، بنگلہ دیش میں ریکارڈ اموات

جرمنی نے سفر کے قوانین مزید سخت کر دیئے، امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم

پیر 2 اگست 2021 14:48

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) کورونا کی بھارتی قسم کی تباہ کاریاں جاری ہیں، انڈونیشیا، اور بنگلہ دیش میں اموات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں، جرمنی نے سفری قوانین مزید سخت کر دیئے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی،میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا سے مزید ایک ہزار چھ سو افراد لقمہ اجل بن گئے، بنگلہ دیش میں بھی چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ 238 اموات ہوئیں۔

روس میں سات سو نواسی اور بھارت میں چارسو چوبیس ہلاکتیں ہوئیں۔کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث جرمنی نے سفر کے قوانین مزید سخت کر دیئے ہیں۔ جرمنی میں داخلے کیلیے منفی کوویڈ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا، اس سے قبل جرمنی میں صرف فضائی مسافروں کے لیے کوویڈ ٹیسٹ لازمی تھا۔ ادھر امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہو گئی ہے۔