مقبوضہ جموںوکشمیر : ضلع اسلام آباد میں چھاپوں کے دوران چار نوجوان گرفتار

پیر 2 اگست 2021 15:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع اسلام آباد میں چار کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے مختلف علاقوں میں گھر وں پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ دریں اثناء بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں سرینگر گلمرگ روڑ پر اگری کلان کے مقام پرچار خالی رائس کوکربرآمد کئے ۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس کے بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے رائس کوکرز کی جانچ پڑتال کی اور تمام رائس ککر خالی پائے گئے ۔پولیس کے مطابق رائس کوکر چوری شدہ مال لگتے ہیں۔