الجزائرکا13ممالک کا اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہرکرنے پراتفاق

الجزائر کا سفارتی مشن افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف ہاتھ باندھ کرنہیں بیٹھے گا،وزیرخارجہ

پیر 2 اگست 2021 15:46

الجزائر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) افریقی ملک الجزائر سمیت 13 ممالک نے اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہرکرنے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افریقی یونین کے رکن ممالک نے صہیونی ریاست کو یونین سے نکال باہر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ افریقی ممالک کی طرف سے یہ اقدام قضیہ فلسطین کی حمایت کے ضمن میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کو یونین سے باہر نکالنے کے لیے جنوبی افریقا، تونس، ارٹیریا، سینیگال، تنزانیا، نیجیر، جزائر القمر، گیبون، نائیجیریا،زمبابوے، لائبیریا، مالی اور سیشل شامل ہیں۔

الجزائر سمیت دوسرے ممالک نے اسرائیل کو افریقی یونین سے نکال باہر کرنے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔الجزائری وزیر خارجہ رمضان لعامرہ کا کہنا تھا کہ الجزائر کا سفارتی مشن افریقی یونین میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف ہاتھ باندھ کرنہیں بیٹھے گا۔

متعلقہ عنوان :