جڑانوالہ پولیس نے پر ویگنوں سے سرعام بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 2 اگست 2021 16:10

جڑانوالہ پولیس نے پر ویگنوں سے سرعام بھتہ وصول کرنے والا ملزم گرفتار
مکو آنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) جڑانوالہ تھانہ سٹی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر پل جھال پر کارروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے مسافر ویگنوں سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم زین العابدین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عمردراز نے کہا کہ مجھے یہ فخر ہے کہ اللہ تعالی اپنے جس بندے سے ستر ماوں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے اسکی حفاظت کی ذمہ داری مجھے دی ہے جو کہ میں پوری ایمانداری سے نبھارہا ہوں جیسا کہ محکمہ پولیس نے معاشرے میں پھیلی خرابیوں کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ کاروبار میں آزادی تحفظ پولیس کے ذریعے ہی غریب محنت کشوں کو مل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :