آئل ایجنسی میں آتشزدگی،منی آئل ٹیکر،موٹرسائیکلیں و دیگر قیمتی آلات جل کر خاکستر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 اگست 2021 17:14

آئل ایجنسی میں آتشزدگی،منی آئل ٹیکر،موٹرسائیکلیں و دیگر قیمتی آلات ..
حویلی لکھا(اُردو پواینٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 02 اگست 2021ء،نمایندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) آیل ایجنسی میں آتشزدگی،منی آیل ٹیکر،موٹرساییکلیں و دیگر قیمتی آلات جل کر خاکستر،غیر قانونی آیل ایجنسی قایم کرنے والے مالک کے خلاف قانونی کاروای کا آغاز،حویلی لکھا کے نواحی علاقے سمندری میں قایم پٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کی ایجنسی میں آتشزدگی،سینکٹروں لیٹر پٹرول اور ڈیزل آگ کی لپیٹ میں ایجنسی پہ موجود موٹرساییکلیں،منی آیل ٹینکر اور موٹرساییکلیں جل کرراکھ بن گییں،زرایع کے مطابق آگ اس وقت بھڑکی جب آیل ٹینکر سے پٹرول ایجنسی کے ٹینکر میں منتقل کیا جارہا تھا آیل ایجنسی کے مالک کے خلاف غیرقانونی آیل ایجنسی قایم کرنے کی پاداش میں قانونی کاروای کا آغاز کردیا گیاہے،دریں اثنا آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس،اسپیشل برانچ،سیکیورٹی برانچ،بلدیہ حویلی کا عملہ اور ریسکیو1122موقع پہ پہنچ گیے آگ پہ قابو پانے کےلیے اطلاع موصول ہوتے ہی سب سے پہ ضلع پاکپتن ریسکیو1122فایر فایٹر پہنچا جبکہ روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے تحصیل دیپالپور متعلقہ ڈومین آتشزدگی کولنگ کے عمل کے آخری مراحل میں پہنچ سکی،مقامی لوگوں نے اردوپوایینٹ کے توسط سے وزیراعلی پنجاب سمیت حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ حویلی لکھا کو کم از کم فایر برگیڈ کی ایک گاڑی ضرور مہیا کی جایے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔