پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام-- -’سب سے پہلے پاکستان ‘ فنکارریلی

پیر 2 اگست 2021 17:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) پنجاب آرٹس کونسل میں جشن آزادی تقریبا ت کا آغاز سب سے پہلے پاکستان ریلی سے آغاز ہو گیا۔ ریلی میں اسلام آباد راولپنڈی کے مشہور فنکار شریک ہوئے۔اس موقع پر فنکاروں ، عام شہریوں اور آرٹس کونسل کے طلباء نے نغمے بھی سنائے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقار احمدنے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آزادی کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور دنیا میں آزاد قو میں ہی ترقی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ویثرن کے مطابق پاکستان جلد ہی دنیا کی بڑی معاشی طاقت ہوگا۔وقاراحمدکا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کا شکرگزار ہونا چاہیے جن کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر میں ایک آزاد اسلامی ریاست کا خواب دیکھا جسے قائداعظم نے شب وروز محنت کرکے پاکستان کی صورت میں شرمندہ تعبیر کیا۔۔ریلی آرٹس کونسل سے شروع ہو کر مری روڈ پر اختتام ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان پرچم تھامے پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے۔