شوہر اور بیوی کے اندھے قتل کا معمہ حل نا ہوسکا،مقامی پولیس مصروف تفتیش

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 2 اگست 2021 17:18

شوہر اور بیوی کے اندھے قتل کا معمہ حل نا ہوسکا،مقامی پولیس مصروف تفتیش
حویلی لکھا(اُردو پواینٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 02 اگست 2021ء،نمایندہ خصوصی،چوھدری فتح اللہ نواز بُھٹہ) شوہر اور بیوی کے اندھے قتل کا معمہ حل نا ہوسکا،مقامی پولیس مصروف تفتیش،مقتول کا بھای زیرحراست۔

(جاری ہے)

چند روز قبل تھانہ حدود ملکہ ہانس ضلع پاکپتن نہر سے برآمد ہونے والی بوری بند انسانی اعضاء کٹی لاشوں کی شناخت ورثا مقتولین کے مطابق عایشہ اور محمد محسن کے ناموں سے ہوچکی ہے جوکہ بیوی اور شوھر تھانہ حدود حویلی لکھا کوٹھاچھنگ شیشم کے رہایشی ہیں پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پہ لڑکے کے بھای کے خلاف نامزد بمعہ پانچ نامعلوم افراد مقدمہ درج کرتے ہویے اسے زیر حراست لے رکھا اور باریک بینی سے تفتیش کا عمل جاری تاہم تاحال کوی کامیابی نہیں مل سکی اور اندھے قتل کا یہ ھولناک واقعہ ایک معمہ بن چکا ہے نہر سے ملنے والی دونوں لاشوں کا قتل اس قدر بے رحمانہ طریقے سے کیا گیا کہ مقتولین کاسر،بازو اور ٹانگیں دھڑ سے جدا کردی گی تھیں جو کہ ورثا و پولیس کے مشترکہ تلاش آپریشن کے باوجود نہیں مل سکے۔