میونسپل کمیٹی کہروڑپکا کے جناح ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا ریونیو کچہری میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے شہریوں کے ریوینوں سے متعلق عوامی مسائل سنے

Mahboob Aslam محبوب اسلم پیر 2 اگست 2021 17:24

میونسپل  کمیٹی کہروڑپکا  کے جناح ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا ..
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کہروڑپکا  کے جناح ہال میں ریونیو عوامی خدمت کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے شہریوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کیلئےدرخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کا کہنا تھا کہ ریونیو کھلی کچہری کو عوام میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے ریونیو کھلی کچہری میں شہریوں کے زیرالتواء مسائل حل ہورہے ہیں ریونیو کے تمام افسران کی ایک جگہ موجودگی کی وجہ سے شہریوں کے لئے رسائی ممکن بنادی گئی ہے افسران ایک چھت تلے موجود ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مختلف دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑتے اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا نعیم  بشیر کا مزید کہنا تھا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے ثمرات عوام کو فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے عوامی مسائل کے حل کا عمل حکومتی اقدام کی اصل روح کے مطابق یقینی بنایا جا سکےہرماہ کے پہلے روز کھلی کچہری کے انعقاد سے قبل گزشتہ کھلی کچہری میں موصولہ عوامی مسائل کے حل کا جائزہ لیا جاتا ہے۔