وزیراعلی پنجاب کے عوام دوست انقلابی اقدام کے تحت بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی جانب سے ریونیو سے متعلق لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کینال ریسٹ ہاؤس اوچشریف میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا

Ahmad Hassan awan احمد حسن اعوان پیر 2 اگست 2021 17:25

وزیراعلی پنجاب کے عوام دوست انقلابی اقدام کے تحت بورڈ آف ریونیو حکومت ..
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) ریونیو محکمہ کے متعدد کاونٹر قائم کیے گئے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاول پور شاہد عمران مارتھ اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سید عثمان حسن گیلانی نے تحصیلدار احمد پور شرقیہ فہیم اشرف کے ہمراہ لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات صادر کیے کھلی کچہری کی عوام میں عدم آگاہی اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کی کھلی کچہری میں عدم شرکت پر لوگوں کی کثیر تعداد مایوس ہو کر لوٹ گئی، اس موقع پر تحصیلدار فہیم اشرف کے خلاف لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی جبکہ کئی روز سے ناقص سیوریج کی وجہ سے گٹروں کے گندے غلیظ تعفن زدہ پانی میں ڈوبے جہانیاں روڈ کے مکینوں نے شہر کی حالت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے افسران کا گھیراؤ کر لیا اور شہر کے وزٹ کا مطالبہ کر دیا ڈھائی بجے سائلین ختم ہونے پر افسران نے شہریوں کے ہمراہ جہانیاں روڈ کا وزٹ کیا اور موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ساری صورتحال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو آگاہ کریں گے اور جلد جہانیاں روڈ کو بحال کر دیا جائے گا تاہم سیوریج کی تعمیر کا منصوبہ مکمل ہوتے ہی اس پریشانی سے مستقل چھٹکارا مل جائے گا، قبل ازیں عوامی شکایات پر دو پٹواریوں خواجہ خیرات حسین اور مولوی رفیق اعوان کو موقع پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا جبکہ دیگر سائلین کے معاملے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے نائب تحصیلدار شیخ سراج الدین کی سخت سرزنش کی، عوامی کچہری میں تحصیل بھر کے ریونیو عملہ نے شرکت کی جبکہ پٹواریوں کے پرائیویٹ منشی بھی افسران کی خدمت پر مامور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاول پور شاہد عمران مارتھ کا اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریونیو محکمہ کا عملہ شہریوں کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے اور ہر ماہ کے پہلے دفتری دن ریونیو کا تمام عملہ ایک چھت کے نیچے موجود ہو گا اور لوگوں کے ریونیو مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :