ریجنل پولیس آفیسر کا دورہ چشتیاں سرکل کے تھانوں کی انفارمل انسپکشن ،تھانہ میں آنے والے شہریوں کوعزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔محمد زبیر دریشک کی ہدایت
رانا ثاقب سلیم پیر 2 اگست 2021 17:32
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کے دروہ چشتیاں کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزداربھی ہمراہ تھے۔آر پی او بہاولپور نے تھانہ بخشن خان،تھانہ سٹی اے ڈویژن، بی ڈویژن اور تھانہ صدر چشتیاں کی انفارمل انسپکشن کرتے ہوئے تھانہ کے ریکارڈ،حوالات اورتھانہ کی صفائی کوچیک کیا۔انسپکشن کے دوران زیر تفتیش مقدمات پر ڈسکس کی گئی فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کو چیک کیامینول اور آن لائن ریکارڈکو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔
(جاری ہے)
تھانہ کی حوالات کاوزٹ کرتے ہوئے حوالات میں موجودملزمان سے گفتگو کی،تھانہ میں صفائی کے نظام کو چیک کیا۔
کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی۔ گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران اور ٹارگٹ افینڈرز کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔تھانہ کے عملہ سے بات کرتے ہوئے محرم الحرام کے حوالے سے ہدایت کی کہ تمام مجالس اور جلوسوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کوعزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔آرپی او بہاولپور نے کہا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے ویژن کے مطابق پروفیشنلزم، میرٹ،سروس ڈلیوری اور شہریوں کے جان ومال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تما م فورس کوٹیم ورک کے طورپر کام کرتے ہوئے تما م صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کواپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔آر پی او بہاولپور نے ڈی پی اوبہاولنگر کی کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اس عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھے گی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.