ڈالر کی اونچی اڑان،ایک روپیہ 24 پیسے کا اضافہ ہو گیا
ڈالر ریٹ 163 سے بھی تجاوز کر گیا، ڈالر 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا
مقدس فاروق اعوان پیر 2 اگست 2021 17:38
(جاری ہے)
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں ڈالر کی قیمت میں ممکنہ اضافے کے پیش نظرڈالر کی خریداری بڑھ گئی ہے جس کے وجہ سے رواں سال مئی سے اب تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے رپورٹ کے مطابق 54 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 162.43 پیسے پر ٹریڈ ہوا، روپے کے مقابلے7 فیصد اضافہ دیکھا گیا، مئی میں ڈالر 152 روپے 28 پیسے کی کم شرح پر ٹریڈ ہوا تھا. مئی سے اب تک ڈالر کی قیمت میں10. 15 پیسے اضافہ ہوا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شرح تبادلہ اسٹیٹ بینک کے زیر انتظام نہیں ہے لیکن یہ ساتھ ساتھ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ایکسچینج ریٹ مستحکم بھی نہیں ہے کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے سے زر مبادلہ کے ذخائر کی شرح بھی کم ہوئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق ڈالر کی طلب میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے اور ملک کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے 20 ارب ڈالر کی ضرورت ہے. ایکسپورٹر اور کرنسی ڈیلر عاطف احمد کا کہنا تھا کہ رواں سال جون میں برآمدات کا بل 6 ارب رہا جس سے واضح ہے کہ مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے لیکن اسٹیٹ بینک کی اطلاعات کے مطابق مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 2 سے 3 فیصد ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے درآمدات کنندگان کو جتنا زیادہ ممکن ہو بکنگ کرنی ہو گی. حال ہی میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے مانٹیری پالیسی کے اعلان کے دوران میڈیا سے کہا کہ ایکسٹرنل فنانسگ ضروریات تقریباََ 20 ارب ڈالر ہے جنہیں مالی سال 2022 میں پورا کرنے کی توقعات کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021مارکیٹ پر مبنی زر مبادلہ کی لچکدار شرح کا نظام، لچکدار ترسیلات اور دیگر عوامل کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کرنے میں مستحکم جی ڈی پی کی میں شرح 2 سے 3 فیصد مددگار ثابت ہوں گے.
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.