زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

پیر 2 اگست 2021 17:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2021ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پوسٹ گریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں داخلوں کیلئے ترمیم شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم فل‘ ایم ایس‘ ایم بی اے‘ ایم بی اے ایگزیکٹو اور پی ایچ ڈی میں داخلہ کیلئے GATاور GREسبجیکٹ ٹائپ ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے آن لائن رجسٹریشن 05اگست تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر گریجوایٹ سٹڈیز ڈاکٹر فیصل سعید اعوان کے دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق مذکورہ ڈگری پروگرامز میں داخلہ کے خواہش مند اُمیدوار ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم فل‘ ایم ایس‘ ایم بی اے اور ایم بی اے ایگزیکٹو کیلئے GATانٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے عوض ایک ہزار روپے جبکہ پی ایچ ڈی کیلئے GREسبجیکٹ ٹائپ ٹیسٹ کیلئے دو ہزار روپے ناقابل واپسی مجوزہ بینک میں جمع کروانے کے بعد آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں گے۔

پانچ اگست تک آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے والے اُمیدوار11سے 13اگست تک جاری رہنے والے انٹری ٹیسٹ میں شامل ہوسکیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف گریجوایٹ سٹڈیز کے مطابق GATٹیسٹ میں کامیابی کیلئے کم سے کم 50فیصد جبکہ GREسبجیکٹ ٹائپ ٹیسٹ میں 70فیصدنمبر حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

متعلقہ عنوان :