وزیر اعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں ،سعودی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی شروع،اٹھارہ قیدی کل لاہور پہنچیں گے

پیر 2 اگست 2021 20:28

وزیر اعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں ،سعودی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ،سعودی عرب کی جیلوں میں بند قیدیوں کی رہائی شروع ہوگئی، سعودی عرب سے اٹھارہ قیدی (کل)منگل کو لاہور پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن نے قیدیوں کو وطن پہنچانے کے انتظامات مکمل کرلیے اور اب( آج )منگل کو قیدی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9248 کے ذریعے دمام سے لاہور پہنچیں گے ۔اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ اور گھروں کو روانگی کا بندوبست کرے گی۔ واضح رہے کہ65 قیدی بیس جولائی کو اسلام آباد پہنچ چکے ہیں ۔دوسری جانب وزیر اعظم نے او پی ایف کو قیدیوں کی رہائی اور بحفاظت واپس یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔