پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشنز کا اعلان کردیاگیا

پیر 2 اگست 2021 21:50

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشنز کا اعلان کردیاگیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشنز کا اعلان کردیاگیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نوید اکرم کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی زیر نگرانی الیکشن 2022 کا آن لائن آغاز 5 اگست کو ہوگاالیکشن کا پہلا مرحلہ 5 سے 20 اگست تک مکمل کیا جائے گا جس میں 2015 کی ووٹر لسٹ میں موجود صدر اور سیکرٹری کو بذریعہ پورٹل ایس ایم ایس بیجھا جائے گا تاکہ وہ اپنے کلب اور آفشلز کی تصدیق کریں۔