اوپن یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبہ کے لیے 30سے زائد تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا آغاز کردیا

پیر 2 اگست 2021 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بین الاقوامی طلبہ کو اپنے تعلیمی نیٹ ورک میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرکے سمسٹر خزاں 2021ء کے داخلوں میں 30سے زائد تعلیمی پروگرامز پیش کردیے ہیںجن میں میٹرک،ایف اے،آئی کام ، ایم بی ای/ایم پی اے کے داخلی15جولائی سے جاری ہیں جبکہ 25 سے زائدپروگرامز دوسرے مرحلے میں پیش کئے جائیں گے جن کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی طلبہ سے مراد دنیا بھر کے ممالک میں رہنے والے پاکستانی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق اب دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں رہنے والے افراد چاہے وہ پاکستانی ہو یا وہاں کا باشندہ ہو ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے جدید آن لائن سسٹم کے تحت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی طلبہ کے لئے تعلیمی پروگرامز کو یونیورسٹی آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے۔

داخلوں سے لے کر امتحانات تک تمام تدریسی سرگرمیاں آن لائن ہونگی۔داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپلائی آن لائن ، فیس آن لائن ، سٹڈی آن لائن ، اسسمنٹ اور امتحانات بھی آن لائن ہونگے۔بیرون ممالک کے طلبہ پراسپکٹس اور د اخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://online.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج آفس کے فون نمبرز +92519057165, +92519250175پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی نے اندرون ملک پہلے مرحلے میں پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرامز کے داخلے بھی آفر کئے ہیں۔ پی ایچ ڈی چھ مضامین) انگلش ، تاریخ ، اسلامک سٹڈیز ، ماس کمیونیکیشن ، کیمسٹری اور فزکس( جبکہ ایم فل 9۔مضامین) عربیک ، انگش ، اسلامک سٹڈیز ، ماس کمیونیکیشن ، پاکستان سٹڈیز ، کیمسٹری ، ریاضی ، فزکس اور شماریات ( میں پیش کیا گیا ہے۔