ایرانی جارحیت دنیا بھر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہے، نفتالی بینیٹ

پیر 2 اگست 2021 22:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی جارحیت دنیا بھر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ایران سے ایک بار پھر دنیا بھر کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ہم اکٹھے ہوکر ایرانی جارحیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور جتنا ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں گے یہ اتنا ہی ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پہلے سے ہی اسرائیلی اہداف پر نظر رکھے ہوئے تھا اور ان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ۔ انہوں نے کہا ایران نے جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا تاہم اس میں برطانوی رومانیہ کے شہری ہلاک ہوئے، اور اب ایران حملے کی ذمہ داری سے بچنے کی بزدلانہ کوششوں میں مصروف ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے تیل بردار جہاز پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خود اسرائیل نے کیا جس کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔