ترکی میں مسلسل پانچویں روز بھی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ِ ِ، 400 سے زائد افراد آگ سے متاثر

پیر 2 اگست 2021 22:07

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) ترکی میں مسلسل پانچویں روز بھی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رہیں ۔ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 400 سے زائد افراد آگ سے متاثر ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی حکام سو سے زائد مقامات پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم ساحلی مقام پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، آگ کے باعث سیاحتی مقامات پرہوٹل اورمکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی علاقے خالی بھی کرالیے گئے ہیں۔

ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کئی علاقوں سے رہائشیوں اور سیاحوں کو کشتیوں کے ذریعے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کوسٹ گارڈ اور بحریہ کے دو جہاز سمندر میں کسی بڑے انخلا کی ضرورت کے پیش نظر تعینات کیے گئے ہیں۔ترکی کی ایمرجنسی اورڈیزاسٹر اتھارٹی نے پانچ صوبوں میں آگ سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔اس آگ میں 63 سالہ کسان خاتون نے بھی اپنی زندگی کی تمام کمائی کھو دی، اس کا کہنا تھا کہ جو بھی اس آگ کا ذمہ دار ہے اسے سخت سے سخت سزا سنائی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :