الپوری:شانگلہ بدترین لوڈشیڈنگ ،بجلی بندش

واپڈا کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔واپڈا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

پیر 2 اگست 2021 23:05

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) شانگلہ بدترین لوڈشیڈنگ اور ائے روز بجلی بندش واپڈا کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔واپڈا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ۔واپڈا رانیال ڈیم سے شانگلہ کو بجلی فراہم کریں بصورت دیگر احتجاجی تحریک جاری رہے گی ۔جماعت اسلامی شانگلہ ،انجمن تاجران شانگلہ اورعوام کا الپوری چوک میںواپڈاکے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ۔

الپوری چوک سے واپڈا آفس تک احتجاجی واک۔شدید نعرے بازی۔بھاری بھاری بِلے اداکرتے ہیں جبکہ پورے دن بجلی نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

ہم اسلام آباد روشن کرتے ہیں اور ہمارے گھروں میں بجلی نہیں ۔عوام کا ردعمل۔مظاہرے سے میاں طفیل احمدنے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ بجلی ہماری مقامی پیداوار ہیں اور ہم تاریکیوں میں بیٹھے ہیں اس پر پہلا حق ہمارا ہیں۔واپڈاکو نشانہ بنائے ہوئے مقررین کا کہناتھاکہ بجلی ایک جگہ خراب ہوتی ہے اور واپڈا اہلکاران پورے علاقے کی بجلی کاٹ دیتے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں واپڈاکو چاہئے کہ جگہ جگہ اڈے بنائے تاکہ آئندہ جس جگہ بجلی خراب ہو صرف وہاں بجلی بند کی جائے۔

احتجاجی مظاہرے سے میاں طفیل محمد ،واقف شاہ ایڈوکیٹ،غلام اللہ خان،خالد خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔