ٹیوٹا پنجاب اور رنسٹرا کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب

پیر 2 اگست 2021 23:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) چیئر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ٹیوٹا پنجاب رنسٹرا کے ساتھ اشتراک سے اپنے طلبہ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے ۔یہ قدم ہمارے وژن ڈیجیٹل ٹیوٹا کا حصہ ہے ۔وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ایم او یو کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے رنسڑا کے چیر مین ڈاکٹر عادل نے کہا یہ پاکستانی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو ٹیوٹا کے طلبہ کے لئے دستیاب ہوگا ڈائس فاونڈیشن کے چئیرمین خورشید قریشی نے کہا کہ ٹیوٹا نے پاکستان کی پہلی اپنی الیکٹرک کار ڈیولپ کرنے میں جو کردار ادا کیا ہے وہ بھی قابل تحسین ہے اور اس میں چیئر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا تعاون انتہائی مددگار رہا یہ الیکٹرک کار جلد مارکیٹ میں آئیگی اور سب دیکھیں گے پاکستان اپنی الیکٹرک کار بنا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

علی سلمان صدیق نے ایم او یو کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ہمارے طلبہ کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو گا ۔ ٹیوٹا پنجاب رنسٹرا کے ساتھ مل کر طلبہ کو ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے جہاں وہ اپنے پراجیکٹس دنیا بھر میں دکھا سکیں گے۔اس پلیٹ فارم پر فنی تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف نمائشوں کا انعقاد کیا جائے گا۔طلبہ اپنا ٹیلنٹ دنیا بھر کے آگے پیش کر سکیں گے۔

ٹیوٹا اس چینل کے ذریعے اپنے کامیاب طلبہ کی سٹوریز بھی پیش کرے گا تاکہ دیگر نوجوان ان سے متاثر ہو کر فنی تعلیم کی طرف راغب ہوں علی سلمان صدیق نے کہا کہ ٹیوٹا اپنے طلبہ کے روشن مستقبل کیلئے تمام وسائل اور مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے،رنسٹرا کے ساتھ یہ ایم او یو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،ایم او یو پر چیئر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق اور چیئر مین رنسٹرا ڈاکٹر عادل اختر نے دستخط کیی