حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرادیا

ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی ہی: (ن) لیگی رہنما

پیر 2 اگست 2021 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام الزامات سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرا دیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے من گھڑت الزامات اور قیاس آرائیوں پر ایف آئی آر درج کی، ایف آئی اے کا شوز کاز نوٹس بدنیتی پر مبنی اورغیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے جواب میں کہا کہ جن الزمات پر ایف آئی آر کاٹی گئی اس پر پہلے ہی تحقیقات ہو چکی ہیں، اثاثوں کا ریکارڈ انکم ٹیکس، ویلتھ اسٹیمنٹ ،ایف بی آر سمیت متعلقہ فورمز پرموجود ہے اور نیب میرے خلاف خلاف قانون ایک انچ کی جائیداد ثابت نہیں کر سکا۔حمزہ شہباز نے مزیدکہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس اور شوکاز کے مندرجات مماثلت رکھتے ہیں، ایف آئی اے کی بدنیتی واضح طور پر عیاں ہے۔احتساب عدالت میں میرے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہے، جو الزمات لگائے گئے ان پر لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکا ہوں، ایف آئی اے نے جو ایف آئی آر درج کی وہ خلاف قانون ہے، الزامات بے بنیاد ہیں ،تمام الزامات سے انکار کرتا ہوں