قوت سماعت و گویائی سے محروم بچی سے درندہ صفت ملزم کی زیادتی کی کوشش

مقامی دکاندار کے شور کرنے پر ملزم فرار ، متاثرہ بچی کی والدہ کی رپورٹ پرملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

پیر 2 اگست 2021 23:52

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کلاں کی حدودگائوں محلہ بختیار درابن کلاں میں قوت سماعت و گویائی سے محروم کمسن معذور بچی سے درندہ صفت ملزم کی مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش، مقامی دکاندار کے شور کرنے پر ملزم فرار ہوگیا جبکہ ، متاثرہ بچی کی والدہ کی رپورٹ پرملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن میںگائوں بستی بختیار درابن کلاں کی رہائشی خاتون روزینہ بی بی زوجہ نجیب اللہ نے رپورٹ درج کرائی ہے اس کی 10سالہ بیٹی ماہ گل جو قوت سماعت و گویائی سے محروم معذور بچی ہے کو ملزم خلیل الرحمن عرف چنوں میراثی ولد جمعہ خان ایک ہفتہ قبل 23جولائی 2021 کو بھلا پھسلا کرزبردستی پکڑ کر خالی حویلی میں لے گیا اور اسے کے کپڑے اتار کے بچی کو برہنہ کیا جسے جاوید ہوٹل والے نامی شخص نے دیکھا اور آواز لگائی تو ملزم اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر دیوار پھلانگ کر بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ملزم کا مبینہ ساتھی صاحب جان عرف جندا میانخیل ملزم کا موٹر سائیکل وہاں سے لے جاکر ملزم کو دے آیا۔تھانہ درابن پولیس نے انکوائری کے بعد متاثرہ بچی کی والدہ کی رپورٹ پرملزم کیخلاف کمسن بچی کو برہنہ کرنے اور مبینہ زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب تحصیل درابن کلاں کی سیاسی سماجی عوامی حلقوں کی جانب سے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پشتونخواہ۔

وزیر اعلی خیبر پشتونخواہ۔ڈی آئی جی ۔ڈیرہ اسماعیل خان ۔ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا درندہ صفت نامزد ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا دوسرے جانب متاثرہ معصوم بچی کی والدہ نے ڈی پی او سے انصاف کی درخواست کہ اورکہا ملزمان بااثر لوگ ہے ایسے نہ ہو اہمیں کوئی نقصان پہنچ جائے ۔