خیبرپختونخوااسمبلی،وزراء کی یقین دہانیاں،عملدرآمدنہ ہونے پراپوزیشن لیڈرکے اعتراضات

پیر 2 اگست 2021 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں وزراء کی یقین دہانیوں کے باوجود معاملات حل نہ ہونے پر اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے اعتراضات اٹھالئے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روزسپیکرمشتاق احمدغنی کی زیرصدارت اسمبلی اجلاس کے آغاز پر خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے نکتہ اعتراض پرکہاکہ بنوں میںتجاوزات کیخلاف آپریشن کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھاگیااس پرعملدرآمد نہیں ہورہادوسری بات کنٹرولربنوں نے اپنے بیٹے حبیب اللہ شاہ کوبورڈ امتحان میںایک ہزار54نمبردئیے رولزکے مطابق طالبعلم اس بورڈکے تحت امتحا ن نہیں دے سکتا لیکن اس کے باوجود یہ کنٹرولر سیٹ پربراجماں ہے یہ بات وزیرتعلیم کے نوٹس میں بھی لاچکاہوں وزراء نے ایوان میں ہمیں جتنی یقین دہانی کرائی ہیں ان کی فہرست طلب کی جائے اسمبلی کاوقاراوررولزریگولیشن پر عمل ہوناچاہئے وزیربلدیات اکبرایوب نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ سمری چیف سیکرٹری کے دفتر جلد پہنچ جائے گی اورانشاء اللہ تجاوزات سے متعلق کمیشن بن جائے گا اپوزیشن کیساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہوگی

متعلقہ عنوان :