چوبیس گھنٹوںمیںمختلف حادثات میں لیسکوکے 3 ملازمین جاں بحق ، ایک شدید زخمی

منگل 3 اگست 2021 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) چوبیس گھنٹوںمیںمختلف حادثات میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 3 ملازمین جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔لاہور کے علاقے مصطفی ٹائون سب ڈویژن کا لائن مین ریاست علی دوران کام پول سے گر کر جاں بحق ہو گیا، گزشتہ رات سمن آباد سب ڈویژن کا لائن مین رانا کاشف کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

کوٹ خواجہ سعید کے علاقہ میں دوران کام 2 لیسکو ملازمین کرنٹ لگنے سے جھلس گئے ، اسسٹنٹ لائن مین ظفر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔لائن سٹاف کا کہنا ہے کہ لیسکو میں سٹاف کی قلت کے باعث ملازمین پر کام کا شدید بوجھ ہے۔ سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے ایک لائن مین کو دو سے تین افراد کا کام کرنا پڑ رہا ہے۔ سمن آباد کے علاقہ میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے لائن مین رانا کاشف کی نماز جنازہ گلشن راوی جامعہ مسجد میں ادا کر دی گئی جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سیکنڈ سرکل چودھری رشید سمیت تمام افسران اور یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔