ملک میں امن و سلامتی کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے ‘ سید عبد الخبیر آزاد

علماء اور عوام متحد ہوکر وطن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے ‘ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

منگل 3 اگست 2021 00:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) محرم الحرام میں امن وا مان کے قیام کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کنوینئر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب ،چیئر مین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان سفیر امن مولانا سید عبدالخبیر آزادخطیب اما م بادشاہی مسجد لاہور کی زیر قیادت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا قافلہ امن جس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام جس میںمولانا مفتی مبشر احمد‘ سردار محمد خان لغاری ،‘مولانا عبد الوہاب روپڑی ‘علامہ رشید ترابی،علامہ عباس غازی ، مولانا عبد الستار نیازی ،مولانا طارق ‘مولانانافع، مولانا ندیم قمر ‘مولانا مسعود قاسم قاسمی ‘مولانا اعظم نعیمی ‘مولانا آصف اکبر ‘مفتی عمران انور نظامی‘ سید نوبہار شاہ‘ حسین مہدی‘ مفتی سید عاشق حسین شاہ‘ مولانا قاضی عبد الغفار ‘سید مظہر فرید‘ سید زوار حسین بخاری ‘ سید مرید عباس‘ خلیل الرحمن‘ قاری عتیق‘ صاحبزادہ فیاض الحسن گیلانی ‘صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد، ودیگر ان کے ہمراہ تھے ساہیوال ڈویژن پہنچا ،جہاں پر سفیر امن مولانا سید عبد الخبیر آزادنے ساہیوال ڈویژنل سطح پرمنعقدہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی ‘آر پی ا و ساہیوال احمد ارسلان ملک ، ایڈ منسٹریٹر اوقاف کے علاوہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی کمشنرزو ڈی پی او صاحبان اور تما م مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام وامن کمیٹیوں کے ممبران کی بھر پور نمائندگی تھی، تلاوت کلام پاک و بارگاہ رسالتماب ﷺ میں ہدیہ نعت کے بعد قائد قافلہ سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وسلامتی کا قیام پوری قوم کی ذمہ داری ہے ‘علماء اورعوام متحد ہو کر وطن دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں گے‘ اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت و انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر علماء ‘مذہبی راہنما اور عوام الناس پر یہ بھاری ذمہ داری عا ئدہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکر امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام تر ناپاک عزائم اور مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیں ‘ محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کیلئے علماء اور مشائخ اپنا بھر پور کردار ادا کریں‘ملک میں امن کیلئے پاک فوج کا کردار نمایاں ہے جسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ‘ آج جبکہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اس وقت ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم من حیث القوم اپنی ذمہ داریوں سے عہد ہ براء ہوں اور اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں‘محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کیلئے علماء و راہنمااپنا بھر پور کردار ادا کریںاور اس زریں اصول پر کار بند رہیں کہ ’’اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور کسی کے مسلک کوچھیڑو نہیں‘‘ پر عمل پیرا ہوں‘ تاکہ ہمیشہ کی طرح اب بھی کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ‘اجلاس میں تمام علماء اور مندوبین نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ ساہیوال ڈویژن ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور کبھی یہاں پر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا یہاں سے آپ کو امن کی خو شبوئیں آئیں گی ‘آپ با لکل اس ضمن میں بے غم رہیں ہم تمام مسالک یہاں پر متحد ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہاں پر کوئی مسئلہ نہیں ہے ‘ہم سب انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں ‘آپ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو ہماری طرف سے یہ اطمینان دلا دیں کہ ساہیوال ڈویژن میں تمام مکاتب فکر کے علماء اور عوام ساتھ ہیں ‘اور آپس میںکسی قسم کا کوئی نزاع نہیں ہے ‘یہاں ہمیشہ امن کی بات ہوئی ہے اورہوتی رہے گی‘ کیونکہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے‘اجلاس کے آخر میںمولانا سید عبد الخبیر آزاد نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام میںاتحاد بین المسلمین کمیٹی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء کرام پنجاب بھر میں دوروں کیلئے وفود جا چکے ہیں ‘جو امن وامان کے سلسلے میں مختلف ڈویژن اور اضلاع حسب سابق امسال بھی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے مقامی ممبران کے ساتھ مل کر امن امان کیلئے اپنی بھر پور کوششیں جار ی رکھیں گے اور اس ضمن میں ہمارا یہ پہلا اجلاس ساہیوال ڈویژن کی سطح پرہو رہا ہے ‘ آخر میں ملک میں امن و سلامتی‘ استحکام ‘ترقی و خو شحالی اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے دعا کی گئی ۔