کشمیر پرئمیرلیگ نے بھارت کی نیندیں آڑا دیں،فرخ حبیب

نریندر ا مودی جبرانہ سوچ کرکٹ پر حاوی کرنا چاہتا ہے، یہ کیسا مودی ہے جو کشمیر لیگ سے خوفزدہ ہے،وزیرمملکت اطلاعات و نشریات

منگل 3 اگست 2021 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کشمیر پرئمیرلیگ نے بھارت کی نیندیں آڑا دی ہیں ، نریندر مودی جبرانہ سوچ کرکٹ پر حاوی کرنا چاہتا ہے، یہ کیسا مودی ہے جو ایک کشمیرکرکٹ پریئمیر لیگ سے ڈرا ہوا اور خوفزدہ ہے ،کشمیرپریمیئر لیگ کا پرامن انعقاد ہوگا اور مودی کی سوچ کی نفی کا پیغام بھی کشمیر کے میدان سے جائے گا ،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں سے منسلک ہے ، پاکستان مکمل لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہوسکتا ، ہم نے این سی او سی کی گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کرانا ہے اور جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی گئی ان تک پہنچ رہے ہیں ،کوویڈ 19ویکسین مہم کو ہم سب نے ملکر کا میاب بنانا ہے۔

وہ پیر کو انٹرمیڈیا آزادی کپ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ کھیلوںکا فروغ ضروری ہے ،ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، وزیراعظم عمران خان نے اپنے کھیلوں سے متعلق عزم کو دوہرایا ہے کہ ہاکی ،کرکٹ اور اولمپکس کھیلوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے ،کھیلوں کے فروخ کے لئے حکومت اقدامات اٹھائے ، اپنے کھلاڑیوں کی سپورٹس کرینگے ،کھیلوں کے میدانوں اور سہولیات پہنچائیں گے تا کہ مقامی ،ملکی اور عالمی سطح پر ٹیلنٹ کو سامنے لیکر آئیں اور یہ کھلاڑی پاکستان کا دنیا میں نام روشن کرسکیں ۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ نہیں کرسکتاوہ عالمی سطح پر سازشیں کرتا ہے ،کشمیر پریمیئر لیگ ایک ایسی سرگرمی ہے جس میں نہ صرف کشمیریوں کوکرکٹ میں شامل ہونے کا موقع ملے گا بلکہ دنیا کو بھی پتہ لگے کا کشمیری کسی سے کم نہیںہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ پسندیدہ کھیل ہے ،بھارت یہ تاثر دیتا تھا کہ کشمیر میں دہشت گرد پیدا ہوتیہیں ،ایسی سرگرمیوں کے انعقاد سے مثبت امیج دنیا کے سامنے جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراداروں سے منسلک ہے ، جس انداز سے بھارتی بورڈ نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی انتہا پسندانہ سوچ ہے جو دھمکیوں سے اورلوگوں کو ڈرا دھمکا کر روکنے کی کوشش کی گئی ، ہرشل گبز ، مونٹی پیناسار کے ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے، مودی کی جارحانہ اور جابرانہ سوچ کو کرکٹ پر بھی حاوی کرنے کی کوشش کررہا ہے، مودی کا ظالمانہ جابرانہ اور آر ایس ایس کی انتہا پسندانہ سوچ وہ ایک بار پھر ایکسپوز ہوتی ہے، عالمی دنیا کو بھی فیصلہ کرنا چاہیے کہ مودی ایک ایسا شخص ہے جسے نہ کرکٹ پسند ہے نہ لوگوں کے پرامن انٹرٹیمنٹ پسند ہے ، کشمیر پریمیئر لیگ آغاز ہونے سے پہلے ہی مودی نے کامیاب کرادی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو تمام متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے، کشمیر کرکٹ پریمیئر لیگ کی حمایت میں کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھی کرکٹ کے میدان میں بھرپور صلاحیت موجود ہے، کشمیر میں بے شمار کھیلوں کے میدان موجود ہیں جو آباد ہونے جارہے ہیں ، کشمیریوں کا حق ہے کہ بین الاقوامی اور پاکستان کے کھلاڑی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کرکٹ پریمیئر لیگ کا پرامن انعقاد ہوگا اور مودی کی سوچ کی نفی کا پیغام بھی کشمیر کے میدان سے جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباکا سامنا پوری دنیا کو کرنا پڑ رہا ہے ، حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت عوام کو کورونا سے بچایا ہے، ساڑھے 9لاکھ لوگوں کو یومیہ ویکسین لگا رہے ہیں، 3کروڑ لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوارکیں لگا چکے ہیں ،این سی او سی سے آنے والے ڈیٹا کا جائزہ لیکر پالیسیاں تربیت دیتے ہیں ،پاکستان مکمل لاک ڈان کا متحمل نہیں ہوسکتا ، ہم نے این سی او سی کی گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کرانا ہے اور جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی گئی ان تک پہنچ رہے ہیں ،کوویڈ 19ویکسین مہم کو ہم سب نے ملکر کا میاب بنانا ہے ۔

قبل ازیں انٹرمیڈیا آزادی کپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوںکا انعقاد خوش آئند ہے ، اس ٹورنامنٹ میں پارلمینٹرین کی ٹیم کو بھی مدعو کیا ہے، امید ہے کہ پارلیمنٹرین ٹیم نے جیسے یوکے میں کامیابی حاصل کی ویسے یہاں بھی وہ اعزاز برقرار رکھے۔