لاہو ر،قبضہ مافیا سے جان چھڑائی جائے اور مجھے میری پیسے واپس دلائے جائیں اور میری فیملی کو تحفظ دیا جائے

جوہر ٹائون کی رہائشی بیوہ خاتون روزی طارق نے وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سے مدد مانگ لی

منگل 3 اگست 2021 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) جوہر ٹائون لاہور کی رہائشی بیوہ خاتون روزی طارق نے قبضہ مافیا سے جان چھڑانے اور اپنے پیسے واپس لینے اور اپنی فیملی کو جان کے تحفظ کے لئے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سے مدد کے لئے درخواست کی ، بیوہ نے سی سی پی او لاہور کو ایک درخواست بھی جمع کروا رکھی ہے، تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون لاہور کی رہائشی بیوہ خاتون روزی طارق کو ان کے مرحوم شوہر پہلی بیوی کے دو بیٹے عاصم شہزاد اور کامران شہزاد نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ،بیوہ خاتون روزی نے کہا میرے خاوند کے انتقال کے بعد مجھے اور میرے بچوں کو میری جائیداد پر قبضہ کرنے کے بعد مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ،میرے حصہ کی پراپرٹی جوہر ٹائون والا گھر اورگوادر سمیت لاہور کی جتنی بھی پراپرٹی ہے مکمل قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،اس ساری کارروائی کے پیچھے میرے مرحوم شوہر کے دوست خرم بٹ، ملک سلمان عرف ٹمکو اور حاجی انور شامل ہیں ، ان لوگوںنے مجھ سے کہا کہ ہمارے تعلقات بہت اوپر تک ہیں ہم تمہیں وراثتی حصہ دلائیں گے اور عاصم شہزاد سے مل گئے جو کہ پہلے ہی جائیداد کے لئے اپنے سگے بھائی کو قتل کر چکا ہے اور اپنی بیوی اور سسرال کو بھی قتل کروا چکا ہے اس نے میرے مرحوم شوہر پر بھی قاتلانہ حملہ کروایا تھا ،27اکتوبر 2020عاصم شہزاد اور رانا کامران اپنے دیگر ساتھیوں جن میں عتیق بٹ ،نصیر مولوی ،خالدعرف ببرا اور تین نامعلوم افراد شامل ہے ،حاجی انور اور خرم بٹ میرے گھر آئے اور دھوکہ دہی سے لاہور اور گوادر کی پراپرٹیوں پر دستخط کروا لئے اور مجھے جھوٹی تسلی دی کہ تمہیں تمہارے حصہ کے پیسے مل جائین گے اور میرے ہاتھ میں25لاکھ روپے کا چیک تھما دیا جو کہ ان لوگوں کی چال تھی ،اس کے بعد دسمبر2020کو ملک سلمان حاجی انور اور عاصم شہزاد تین مسلح افراد کے ساتھ میرے گھر آئے اور لاہور کی کچھ پراپرٹیوں پر میرے دستخط کروانے کیلئے زور دیتے رہے جب میںنے ان سے پلازہ کا کرایہ اور لاہور پراپرٹی کے پیسوں کا تقاضہ کیا تو عاصم شہزاد کے کہنے پر مسلح افراد نے میرے بچوں کی طرف اسلحہ تان لیا اور کہا کہ ان کاغذات پر دستخط کر دو ورنہ میں اسی وقت تمہارے بچوں کو مار دیں گے ، میںنے بچوں اور اپنی جان بچانے کیلئے گن پوائنٹ کے سایہ میں دستخط کر دیئے تھے ،بیوہ خاتون روزی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور مجھے میرا حق اور میری پراپرٹی پر جو قبضہ کیا گیا ہے اسے واپس دلایا جائے مجھے اور میرے بچوں کو عاصم شہزاد اور اس کے ساتھیوں سے تحفظ دلایا جائے اور مجھے سیکورٹی فراہم کی جائے اوران کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

بیوہ خاتون روزی طارق نے کہا کہ اگر مجھے یا میرے بچوں کو جانی نقصان ہوا تو اس کے ذمہ دار عاصم شہزاد اور اس کے دیگر ساتھی ہوں گے۔