لاہور، اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی،عورت سمیت 2 ملزمان گرفتار، 104 کلوگرام چرس ،30 گرام افیون برآمد

منگل 3 اگست 2021 00:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، عورت سمیت 2 ملزمان گرفتار، کار سے 104 کلوگرام چرس 30 گرام افیون برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق حب ریور روڈ پر کانفرنس ہوٹل کے قریب اینٹی نارکوٹکس فورس گلشن اقبال کے عملے نے کارروائی کی، کار کی تلاشی لی تو اس سے منشیات برآمد ہوئی، کار میں سوار اکبر علی اور ساتھی عورت شیریں وریانی کو گرفتار کیا گیا،ملزمان کے خلاف اے این ایف گلشن اقبال تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے مزید ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں