سراج الحق کارفیق افغان کے انتقال پر اظہار افسوس / دعائے مغفرت

منگل 3 اگست 2021 00:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امراء لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، معراج الہدیٰ صدیقی ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر ، سینئر صحافی و کالم نگار رفیق افغان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مرحوم کی صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی صاف ستھری ، بے باک اور اعلیٰ روایات کی حامل صحافت کی طرہ ڈالی ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رفیق افغان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔