حکومت کاموبائل فون پر ٹیکس17فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کرنے کا فیصلہ
موبائل فون پر ٹیکس 2023ءمیں 8 فیصد تک کردیا جائےگا، لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کروا کر دہرا ٹیکس واپس لے سکتے ہیں، وزارت خزانہ
دانش احمد انصاری پیر 2 اگست 2021 21:20
(جاری ہے)
آغا رفیع اللہ کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت علی محمد خان نے بتایا کہ ٹیکس سال 2020ءکے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لئے تین معاونین خصوصی سید ذوالفقار بخاری، سردار یار محمد رند، ڈاکٹر محمد شہباز بابرکو توسیع دی گئی ۔
انہوں نے اپنے گوشوارے جمع کروا دیئے ہیں۔وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ کووڈ 19 کے حوالے سے ایک رپورٹ آچکی ہے دوسری بھی اسی سیشن کے دوران آجائےگی۔ شاہدہ اختر علی نے کہا کہ 1240ارب روپے کرونا وائرس کےلئے تھے لیکن استعمال دوسرے پروگراموں میں بھی کیا گیا ہے جبکہ اس کو صرف اور صرف صحت کے سیکٹر میں ہی استعمال ہونا چاہئے ۔علی محمد خان نے بتایا کہ کورونا کے دوران ہماری جی ڈی پی دیگر ممالک سے بہتر رہی ہے ،ہماری جی ڈی پی گزشتہ سال 0.47تھی لیکن اس سال 3.94فیصد تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کورونا کے آغاز سے اب تک حکومت نے تین ارب آٹھ کروڑ ڈالر غیر ملکی قرض اور امداد وصول کی ہے ،کورونا کے اثرات کم کرنے کےلئے بجٹ ،سرمایہ کاری اور گرانٹ ان ایڈ میں غیر ملکی قرض و امداد لیا گیا ،حکومت نے 1240ارب روپے کا کورونا پیکیج اعلان کیا جبکہ وزارت خزانہ کی جانب سے 335ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ گندم کی امدادی قیمت 1400سے بڑھا کر 1800روپے 40کلو گرام کردی گئی ہے ۔فخر امام نے بتایا کہ ہم نے گندم کا ریٹ 1800روپے جبکہ سندھ نے 2000روپے ریٹ کیا ہے یہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ سندھ میں ریٹ میں فرق ہے ہم گندم امپورٹ کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنا سٹاک پورا رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے 80 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی ۔راناجمل نے کہا کہ 40لاکھ ٹن گندم باہر سے منگوائی گئی جس کےلئے ہم 28ارب روپے اضافی دینے پڑے ہیں اگر یہی کسانوں کو دیئے جاتے تو ان کو فائدہ ہوتا، چاول کی ایکسپورٹ پر پابندی لگ رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں مفت کھانا پروگرام پر عمل درآمد شروع
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اخراجات ادھار لے کرپورا کر رہے ہیں،احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.